: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برازیل،10مئی(ایجنسی) برازیل میں خاتون صدر دلما روسیف کے مواخذے کے مسئلے کی وجہ سے یہ ملک مزید افراتفری کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز پارلیمان کے قائم مقام اسپیکر کا کہنا تھا کہ صدر کے خلاف جاری کارروائی کو
ختم کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے تھوڑی دیر بعد ہی سینیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خاتون صدر کے خلاف قانونی عمل جاری رکھا جائے گا۔ اس مسئلے کے بعد اس ملک میں احتجاجی مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ چند ماہ بعد اس ملک میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد بھی ہونا ہے۔